دہلی

نائب صدر جمہوریہ نے عید کی مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے عیدالفطر کے مقدس تہوار پر ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے عیدالفطر کے مقدس تہوار پر ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
عدلیہ قانون سازی نہیں کرسکتیں: جگدیپ دھنکر

نائب صدر کے سیکرٹریٹ نے بدھ کو عید کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منائی جانے والی عید الفطر کی خصوصی ثقافتی اہمیت ہے۔

شکرگزاری اور بھائی چارے کے جذبے کی علامت، یہ تہوار ہمدردی، سخاوت اور اتحاد کی اقدار پر مبنی ہے، جو ہماری متنوع قوم کے جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا، "میں عیدالفطر کے مقدس تہوار پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ عید کا یہ مقدس موقع ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، تکمیل اور نیکیاں لے کر آئے۔”