حیدرآباد

روزنامہ منصف کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر محمد عبدالسلام کا انتقال

مرحوم کی نعش کو اُن کے آبائی مقام جگتیال ضلع مٹ پلی منتقل کی گئی جہاں یکم اپریل بروز پیر کونماز جنازہ بسم اللہ مسجد اولڈ بس اسٹانڈ مٹ پلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی

حیدرآباد: یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ روزنامہ منصف کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر محمد عبدالسلام ولد عبدالستار کا58 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ 31 مارچ بروز اتوار کی رات مرحوم کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اُنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی موت کی تصدیق کردی۔

متعلقہ خبریں
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت

اُن کے انتقال کی خبر کے ساتھ ہی صحافت سے تعلق رکھنے والے اُن کے دوست واحباب کےعلاوہ روزنامہ منصف کے اسٹاف میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے وہ کافی ملنسار اور خوش دل تھے۔

مرحوم کی نعش اُن کے آبائی مقام جگتیال ضلع مٹ پلی منتقل کی گئی جہاں یکم اپریل بروز پیر کونماز جنازہ بسم اللہ مسجد اولڈ بس اسٹانڈ مٹ پلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات 6303293464 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔