سوشیل میڈیاشمالی بھارت

Video: ”مولوی‘ اپنا بوریا بستر باندھ لیں‘ یہ ہندو راشٹر ہے اور رہے گا“

مانیسر میں حال ہی میں منعقدہ وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) کے اجتماع میں علاقہ کے مسلمانوں کے خلاف الزامات عائد کیے گئے کہ وہ زمین ہڑپنے اور ”زمین جہاد“ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔

مانیسر: مانیسر میں حال ہی میں منعقدہ وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) کے اجتماع میں علاقہ کے مسلمانوں کے خلاف الزامات عائد کیے گئے کہ وہ زمین ہڑپنے اور ”زمین جہاد“ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔

وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے گڑگاؤں کے بھورا کلاں موضع کی ایک مسجد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان‘ علاقہ میں جبراً زمین ہڑپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے تمام مولویوں کو اپنا بوریا بستر باندھ لینے کا انتباہ دیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جین نے مانیسر میں وی ایچ پی کے ”ترشول دیکشا‘‘ پروگرام میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

اس پروگرام میں خواتین اور بچوں سمیت 100افراد شریک تھے۔ اپنے خطاب میں وی ایچ پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ مسلمانوں نے گڑگاؤں کے بھورا کلاں موضع میں غیرقانونی طریقے سے زمین پر قبضہ کرلیا۔ جین نے کہا کہ 12-13سال قبل تین مسلم خاندان بھورا کلاں آئے تھے اور بکریوں کی چراگاہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

سمجھوتہ تھا کہ کوئی مولوی یا باہر کا کوئی شخص نہیں آئے گا۔ مگر آہستہ آہستہ باہر سے لوگ آتے گئے۔ انہو ں نے اینٹوں سے مسجد تعمیر کرنے کی کوشش کی۔ وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ کوئی آپ کے گھر میں گھس کر مسجد بنائے گا تو آپ قبول کروگے؟

بھورا کلاں میں جو کچھ ہوا کل وہ گڑگاؤں، مانیسر، ہریانہ اور ملک میں کہیں ہوسکتا ہے۔ وہ ملک کو بدلنا چاہتا ہے۔ میں بھورا کلاں کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انہیں سبق سکھایا۔ مسلم فرقہ کو وارننگ دیتے ہوئے سریندر جین نے کہا کہ میں ان تمام مولویوں سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنا بوریا بستر باندھ لیں ورنہ مانیسر کے لوگ آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔ یہ ہندو راشٹر ہے اور رہے گا۔“

a3w
a3w