مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

ویڈیو: ایک اور دلخراش حادثہ: سیاست داں کے لڑکے نے دو پہیہ گاڑی سواروں کو کچل ڈالا، ایک خاتون کی موت

ممبئی کے ورلی میں آج علی الصبح ایک سیاست داں کے لڑکے نے ایک دو پہیہ گاڑی پر سفر کر رہے مچھلیاں پکڑنے والے جوڑے کو اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی سے ٹکر مار دی۔

ممبئی: ممبئی کے ورلی میں آج علی الصبح ایک سیاست داں کے لڑکے نے ایک دو پہیہ گاڑی پر سفر کر رہے مچھلیاں پکڑنے والے جوڑے کو اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں بچ جانے والے نکھوا نے الزام لگایا کہ گاڑی شیوسینا لیڈر راجیش شاہ کے بیٹے مہر شاہ چلا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
بھگوان رام بی جے پی کے انتخابی امیدوار : سنجے راوت
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی

ممبئی کے اس ہٹ اینڈ رن کیس میں تفصیلات کے مطابق ، شیوسینا شندے گروپ کے ڈپٹی لیڈر راجیش شاہ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی نے آج صبح ورلی میں نکھوا جوڑے کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اور اس نےاپنی میں بی ایم ڈبلیو سے نخوا کی بیوی کو کافی دور تک گھسیٹ کر لے گیا۔ جس میں خاتون کی بدقسمتی سے موت ہو گئی۔

اس واقعے کے بعد اب شیوسینا کے دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ دریں اثناء نخواہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ حادثے کے بعد، نخوا نے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کسی نے بی ایم ڈبلیو گاڑی سے پارٹی کے نام اور نشان کا اسٹیکر ہٹا دیا ہے۔

متاثرین اور عینی شاہدین نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ بی ایم ڈبلیو گاڑی کو راجیش شاہ کا بیٹا مہر شاہ چلا رہا تھا۔ مہر شاہ حادثے کے بعد فرار ہے۔ راجیش شاہ نے کہا ہے کہ شاہ کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔ اب اس معاملے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔

حادثہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بچ جانے والے شخص نے آنسو بہاتے ہوئے کہاکہ، "اس گاڑی نے میری بیوی کو ورلی کے سی جے ہاؤس سے ورلی سی لنک تک گھسیت کرلے گئی۔ اس کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں بچا تھا۔ میری بیوی نے دو بچے چھوڑے ہیں۔ ہم مچھلی بیچ کر روزی روٹی کماتے تھے۔ اب ہم کیسے رہیں گے؟ آج سیاسی پارٹیوں کے لوگ ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں۔ لیکن پیچھے سے ملزمان کا ساتھ دیتے ہیں۔ ہمیں کون بچائے گا؟”

نخوا نے یہ بھی الزام لگایا کہ حادثے کے بعد بی ایم ڈبلیو کار پر پارٹی کے نام اور نشان والا اسٹیکر ہٹا دیا گیا۔ نخواہ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے لوگ پیچھے سے جمع ہوتے ہیں، ہماری حفاظت کرنے والا کوئی نہیں۔

نخوا نے اس سیاست پر اپنےغصے کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا، ”آج صبح سویرے، میں اور میری بیوی ایک ٹو وہیلر پر مچھلی لے کر جا رہے تھے۔ ہم 30 سے 35 کی رفتار سے ایک سمت جا رہے تھے۔ پیچھے سے آنے والی ایک BMW گاڑی نے ہمیں ٹکر مار دی۔ مارتے ہی ہم گاڑی کے بونٹ پر جا گرے۔ میں نے پھر ہاتھ دکھایا اور ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہا۔

ڈرائیور نے جیسے ہی بریک لگائی ہم دونوں نیچے گر گئے۔ میں تھوڑا سا دور گرا لیکن بدقسمتی سے بیوی پہیے کے نیچے آگئی۔ اس وقت بی ایم ڈبلیو کا ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور میری بیوی کو گھسٹتے ہوئے کافی دور تک لے گیا اور فرار ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ نکھوا کا ملزم مہر شاہ جوہو کے ایک بار میں آدھی رات تک شراب پی رہا تھا۔ مذکورہ پارٹی کی پوسٹ مہر نے خود اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ پولیس نے آج جوہو میں بار کی بھی چھان بین کی اور اس جگہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کی۔ کیا مہر نے شراب پی تھی؟ حادثے کے وقت BMW گاڑی کون چلا رہا تھا؟ اب پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

a3w
a3w