قومی

اتراکھنڈ میں ایک مسلمان پر حملہ کا ویڈیو، کیس درج

ضلع پوڑی کے سری نگر علاقہ میں ایک شخص پر بعض نوجوانوں کے حملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے پیر کے دن کیس درج کرلیا۔

پوڑی(اتراکھنڈ) (پی ٹی آئی) ضلع پوڑی کے سری نگر علاقہ میں ایک شخص پر بعض نوجوانوں کے حملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے پیر کے دن کیس درج کرلیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (سری نگر) انوج کمار نے کہا کہ پولیس نے ویڈیو کا نوٹ لیا ہے اور کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ویڈیو میں بعض نوجوان ایک شخص پر حملہ کرتے اور اسے جئے سری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تحقیقات کے لئے کئی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

ملزمین کی شناخت کرکے انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انوج کمار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے ویڈیو شیئر نہ کریں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔