سوشیل میڈیا

ویڈیو: ٹیچر پر طالب علم کی فائرنگ، یو پی کا واقعہ

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو ڈکشٹ نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں ٹیچر اگرچہ زخمی ہوگئے لیکن فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ٹیچر کو بہتر علاج کے لئے لکھنؤ ریفر کر دیا گیا ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش کے سیتا پور میں دسویں جماعت کے ایک اسکول طالب علم نے آج اپنے ٹیچر کو دیسی ساختہ پستول سے گولی مار دی۔ دسویں جماعت کا لڑکا مبینہ طور پر استاد سے ناراض تھا کیونکہ انہوں نے دوسرے طالب علم کے ساتھ جھگڑے کے بعد اسے ڈانٹا تھا۔

ملزم طالب علم نے استاد پر تین راؤنڈ فائر کئے اور پستول لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو ڈکشٹ نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں ٹیچر اگرچہ زخمی ہوگئے لیکن فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ٹیچر کو بہتر علاج کے لئے لکھنؤ ریفر کر دیا گیا ہے۔

یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ اس کلپ میں طالب علم کو ہاتھ میں بندوق لیے استاد کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن کچھ ہی لمحوں بعد لوگوں نے اس پر قابو پالیا۔ لوگوں نے اس کا ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران ٹیچر کو بھی مزاحمت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ طالب علم اپنے پستول کے بٹ سے بھی ان پر حملہ کرتا ہے۔

اس کے بعد چند لوگوں نے بھاگ کر طالب علم کو پکڑ لیا، ایک نے اسے لکڑی کی چھڑی سے دھمکایا۔ استاد کو زمین پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرے لوگ طالب علم کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں۔

ٹیچر کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ طالب علم کو ڈانٹ پڑنے پر اتنا غصہ آیا ہے۔

a3w
a3w