مہاراشٹرا

گاؤ دہشت گردوں نے لقمان انصاری کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

تمام ملزمین دائیں بازو کی تنظیم راشٹریہ بجرنگ دل سے وابستہ ہیں۔ انصاری اپنے دو مددگاروں کے ساتھ 8/ جون کو اپنے ٹمپو میں مویشی منتقل کررہا تھا جب انہیں سہاپور کے ویہی گاؤں میں 10-15 گاؤ رکشکوں نے روک لیا۔

ممبئی: ناسک ضلع میں گؤ دہشت گردوں کے حملے میں مویشیوں کو منتقل کرنے والے 23 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ اس ضمن میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ جرم 10/ جون کو منظرعام پر آیا جب لقمان انصاری کی لاش اگت پوری علاقہ کے گھٹن دیوی میں ایک  نالے میں دستیاب ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

پولیس نے تاحال چھ گاؤدہشت گردوں کوتحویل میں لیا اور کیس کے مزید ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ تمام ملزمین دائیں بازو کی تنظیم راشٹریہ بجرنگ دل سے وابستہ ہیں۔ انصاری اپنے دو مددگاروں کے ساتھ 8/ جون کو اپنے ٹمپو میں مویشی منتقل کررہا تھا جب انہیں سہاپور کے ویہی گاؤں میں 10-15 گاؤ رکشکوں نے روک لیا۔

اس گروپ نے ٹمپو کو اپنے قبضے میں لیا اور چار مویشیوں کو ”بچاکر“ گاڑی کو اگت پوری کے گھٹن دیوی لے گئے۔ ایک ویران مقام پر انہوں نے ٹمپو روک دیا اور تینوں کی پٹائی شروع کردی۔ دو مددگار فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ انصاری نہیں بچ سکا۔

 اگرچیکہ ملزمین نے دعویٰ کیا کہ انصاری کی موت نالے میں گرنے سے ہوئی، پولیس کو مارپیٹ سے موت ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس نے دو کیسس درج کیے گئے جن میں ایک قتل کا ہے۔