حیدرآباد

سوشل میڈیا پر وائرل آرٹی سی کا نیا لوگوجعلی

وی سی سجنار نے واضح کیا کہ کارپوریشن کی جانب سے ابھی تک نیا لوگو جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے نئے لوگو کے طور پر سوشل میڈیا پر جس لوگو کی تشہیر کی جارہی ہے وہ جعلی ہے۔

حیدرآباد: ٹی جی ایس آر ٹی سی کے وائس چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر وی سی۔ سجنار نے کہا کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے نئے لوگو سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری مہم میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
حیدرآباد میں 300 میٹر وڈیلکس بسیں شروع کرنے آ رٹی سی کا منصوبہ
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

انہوں نے واضح کیا کہ کارپوریشن کی جانب سے ابھی تک نیا لوگو جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے نئے لوگو کے طور پر سوشل میڈیا پر جس لوگو کی تشہیر کی جارہی ہے وہ جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا اس لوگو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن ایک نیا لوگو ڈیزائن کر رہی ہے تاہم ٹی جی ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے ابھی تک نئے لوگو کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔