کھیل

ویراٹ کوہلی کی 40 ماہ بعد ٹسٹ سنچری

وراٹ نے آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ آٹھ سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں سے انہوں نے کینگروز کی سرزمین پر چھ سنچریاں بنائی ہیں۔ حالانکہ یہ ان کی بین الاقوامی کیریئر کی 75ویں سنچری تھی۔

احمد آباد: تقریباً 40 مہینوں کی خشک سالی کو ختم کرتے ہوئے ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اتوار کو احمد آباد میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنا کر اپنے مداحوں کو مسکرانے کا موقع دیا۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
ہندوستان میں سنچری اسکور کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے: عثمان خواجہ
سوریا کمار یادو نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے

لنچ کے بعد کے سیشن میں سب کی نظریں کوہلی پر تھیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا کیونکہ انہوں نے اپنی 28ویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔ اس سے قبل وراٹ نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری بنگلہ دیش کے خلاف 22 نومبر 2019 کو ایڈن گارڈنز میں بنائی تھی۔ کوہلی نے اپنی 28ویں سنچری مکمل کرنے کے لیے 241 گیندیں کھیلیں۔

وراٹ نے آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ آٹھ سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں سے انہوں نے کینگروز کی سرزمین پر چھ سنچریاں بنائی ہیں۔ حالانکہ یہ ان کی بین الاقوامی کیریئر کی 75ویں سنچری تھی۔ چائے کے بعد بھی وراٹ کریز پر جم گئے جس کی وجہ سے بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف اہم برتری حاصل ہوئی۔