تلنگانہ

تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی پولنگ

اس مرحلہ میں 12,782 امیدوار سرپنچ عہدوں کے لئے جبکہ 71 ہزار سے زائد امیدوار وارڈ ممبر کی نشستوں کے لیے میدان میں ہیں۔ اس دوران 415 گرام پنچایتیں اور 8,308 وارڈز متفقہ طور پر منتخب قرار دیئے جا چکے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے ریاست کے 31 اضلاع میں 3,911 سرپنچ عہدوں اور 29,913 وارڈ ممبر نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں
مہمان وزرائے اعلیٰ کیساتھ کنٹی ویلگو کے دوسرے مرحلہ کاآغاز
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش


اس مرحلہ میں 12,782 امیدوار سرپنچ عہدوں کے لئے جبکہ 71 ہزار سے زائد امیدوار وارڈ ممبر کی نشستوں کے لیے میدان میں ہیں۔ اس دوران 415 گرام پنچایتیں اور 8,308 وارڈز متفقہ طور پر منتخب قرار دیئے جا چکے ہیں۔


ادھر ریاستی الیکشن کمیشن نے گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3,834 سرپنچ عہدے اور 27,636 وارڈ ممبر نشستیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ 3,347 نائب سرپنچ بھی پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں۔


گرام پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی پولنگ اس ماہ کی 17 تاریخ کو منعقد ہوگی۔