بھارت

جھارکھنڈ کے تین، بنگال کے سات اور یوپی کے 14 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ شروع

پانچویں مرحلے میں آج صبح 7 بجے جھارکھنڈ کے تین لوک سبھا حلقوں چترا، ہزاری باغ اور کوڈرما اور گانڈئے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

رانچی: پانچویں مرحلے میں آج صبح 7 بجے جھارکھنڈ کے تین لوک سبھا حلقوں چترا، ہزاری باغ اور کوڈرما اور گانڈئے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر روی کمار نے یہاں بتایا کہ چترا، کوڈرما اور ہزاری باغ اور گانڈئے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح 7 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی ہے اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کا عمل ان بوتھوں تک جاری رہے گا جہاں شام 5 بجے تک ووٹر قطار میں لگے ہوئے ہیں، ان تین لوک سبھا حلقوں میں کل 58,34,618 ووٹر ہیں۔

ان میں سے 29,99,233 مرد اور 28,35,329 خواتین ووٹرز ہیں۔ بوتھوں کی کل تعداد 6705 ہے۔ ان میں سے 575 بوتھ شہری علاقوں میں اور 6130 بوتھ دیہی علاقوں میں ہیں۔ ان میں سے 73 بوتھ خواتین، 13 بوتھ معذور افراد اور 13 بوتھ نوجوانوں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ 36 منفرد بوتھ ہیں، جو ان علاقوں کی شناخت سے وابستہ ہیں۔ چترا میں کل 22، کوڈرما میں 15 اور ہزاری باغ میں 22 امیدوار میدان میں ہیں۔

مغربی بنگال کے صنعتی علاقے والی سات لوک سبھا سیٹوں کے لیے پانچویں مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پیر کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس مرحلے میں 1.25 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان ریاست کے 88 امیدواروں میں سے سات کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنے آئینی حقوق کا استعمال کریں گے۔ ریاست میں پولنگ پرامن طریقے سے کرانے کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 800 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

ریاست کی ان سات پارلیمانی نشستوں کی 61,72,034 خواتین اور تقریباً 348 خواجہ سرا سمیت 1,25,23,702 ووٹر تین اضلاع میں پھیلے بنگاؤں (محفوظ)، بیرک پور، ہاوڑہ، البیریا، سیرام پور، ہگلی اور آرام باغ انتخابی حلقوں سے اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو جیتانے کے لئے ووٹ دیں گے۔ ہگلی کے سیرام پور میں سب سے زیادہ ووٹروں کی تعداد 19,26,645 ہے اور بیرک پور میں سب سے کم 15,08,728 ووٹر ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں اتر پردیش کی 14 سیٹوں کے لیے پولنگ پیر کی صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔ انتخابات کے اس اہم مرحلے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نودیپ رِنوا نے کہا کہ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی اور اس کے بعد بھی قطار میں کھڑے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 14 لوک سبھا سیٹوں کے علاوہ لکھنؤ ایسٹ اسمبلی کے لیے بھی ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، جو کہ موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے آشوتوش ٹنڈن گوپال جی کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں جن 14 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، جالون، جھانسی، ہمیر پور، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، قیصر گنج اور گونڈہ لوک سبھا سیٹیں شامل ہیں۔ ان میں سے 10 سیٹیں جنرل زمرے کی ہیں اور 4 سیٹیں شیڈول کاسٹ کے لیے مخصوص ہیں۔

a3w
a3w