جامعہ نظامیہ میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد، عطائے خلعت، دستاربندی وعرس شیخ الاسلامؒ
مالیہ رپورٹ جناب مولوی احمد محی الدین خان معتمد جامعہ پیش کریں گے۔ فاضلین جامعہ و حفاظ جامعہ کی خلعت دستار بندی بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی۔ تقسیم اسناد،انعامات اور گولڈ میڈل بدست امیر جامعہ عمل میں آئے گی۔

حیدرآباد: جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘ عطاے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ و عرس شریف شیخ الاسلام حضرت محمد انواراللہ فاروقیؒ بانی جامعہ نظامیہ جمعرات 14 دسمبر کو مقرر ہے۔ 4 بجے دن قران خوانی و چادر گل برمزار شیخ الاسلام حضرت مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی قدس ؒ بانی جامعہ نظامیہ پیش کی جائے گی۔
بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد‘دستاربندی و عطائے خلعت بصدارت مولانا سیدشاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوگا۔ مولانا مفتی خلیل احمد‘شیخ الجامعہ خطبہ استقبالیہ دیں گے‘بزبان اردو‘اور بزبان عربی‘بزبان انگلش طلبہ جامعہ کی تقاریر ہوں گی۔ تذکرہ ”حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ“ مولانا محمد خالد علی نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ بیان کریں گے۔
تعلیمی رپورٹ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ پیش کریں گے۔ مالیہ رپورٹ جناب مولوی احمد محی الدین خان معتمد جامعہ پیش کریں گے۔ فاضلین جامعہ و حفاظ جامعہ کی خلعت دستار بندی بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی۔ تقسیم اسناد،انعامات اور گولڈ میڈل بدست امیر جامعہ عمل میں آئے گی۔
سال حال جامعہ نظامیہ کے امتیازی کامیاب طلبہ کو گولڈ میڈل دئے جائیں گے۔ 15 ڈسمبر جمعہ کو بعد نماز عشاء طلبا جامعہ کے زیر اہتمام نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں ممتاز مدعوشعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ، مولوی احمد محی الدین خان معتمد جامعہ نظامیہ نے علماء کرام‘مشائخ عظام طلبہ قدیم اور عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔