تلنگانہ
تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی آبی سطح میں اضافہ
اس پراجکٹ میں 98,293 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 31,876 کیوسک پانی چھوڑاگیا۔ ساگر ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن میں بجلی کی پیداوار جاری ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی آبی سطح میں گزشتہ 20 دنوں سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ ہے، جبکہ موجودہ آبی سطح 506.70 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس پراجکٹ میں 98,293 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 31,876 کیوسک پانی چھوڑاگیا۔ ساگر ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن میں بجلی کی پیداوار جاری ہے۔