تلنگانہ

تلنگانہ کے مختلف پروجیکٹس سے پانی چھوڑا گیا

پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 598.40 فٹ ہے، جبکہ اس کی موجودہ سطح 588.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔دروازے کھلنے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ان مناظر کو دیکھنے کے لئے جمع ہو رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجناساگر پروجیکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ کے سبب اس کے 14 دروازوں کو پانچ فٹ بلند کر کے پانی نیچے کی طرف چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 598.40 فٹ ہے، جبکہ اس کی موجودہ سطح 588.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔دروازے کھلنے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ان مناظر کو دیکھنے کے لئے جمع ہو رہی ہے۔

دوسری جانب سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کے سبب 8 دروازے کھول کر پانی نیچے چھوڑا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ میں پانی کا بہاو 52,840 کیوسیک درج کیاگیا جس کے بعد 53,685 کیوسیک پانی کو چھوڑاگیا۔

اسی دوران پداپلی ضلع میں سری پدایلم پلی پروجیکٹ میں بھی پانی کا بہاو جاری ہے جس کے بعد اس کے 5 دروازے کھول کر 27,841 کیوسیک پانی چھوڑاگیا۔

اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 20.17 ٹی ایم سی ہے ۔اس میں اس وقت 27,841 کیوسیک پانی کابہاو درج کیاگیا۔