حیدرآباد

موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے گوداوری ندی سے پانی لایا جائے گا: ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو

ریاستی وزیر صنعت و انفارمیشن ٹکناجی ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی طور کے شہر میں تبدیل کیا جائے گا۔ چنانچہ موسیٰ ندی پراجکٹ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) کے تحت ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) ریاستی وزیر صنعت و انفارمیشن ٹکناجی ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی طور کے شہر میں تبدیل کیا جائے گا۔ چنانچہ موسیٰ ندی پراجکٹ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) کے تحت ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
سابق حکومتوں نے متھرا کی ترقی کو نظر انداز کیا: یوگی آدتیہ ناتھ

گوداوری سے پانی موسیٰ ندی میں لایا جائے گا۔ موسیٰ ندی میں لنک روڈ تعمیر کیے جائیں گے۔ انھوں نے سوال کیا کہ بی آر ایس حکومت نے 10 سال کے دوران موسیٰ ندی کی ترقی کے لیے کیا اقدام کیا ہے؟ ڈی سریدھر بابو سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ موسیٰ ندی کے متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

غریب عوام کے خوابوں کو پورا کریں گے۔ جو لوگ بے گھر ہیں انھیں ذاتی مکان کا مالک بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس حکومت غریب عوام کے ساتھ ہے۔ ہر ایک شہری کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حیدرآباد کو دنیا کے بہترین شہروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے 10 سال تک غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اب وہ موسیٰ ندی کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں اور مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ سریدھر بابو نے سوال کیا کہ بی آر ایس نے ملنا ساگر کے متاثرین کے لیے کیا کیا؟ سریدھر بابو نے کہا کہ جب وہ ملنا ساگر کے متاثرین سے ملاقات کے لیے جارہے تھے تو بی آر ایس کی پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا تھا اور جانے نہیں دیا تھا۔

سریدھر بابو نے اس بات کی تردید کی کہ حکومت نے بی آر ایس قائدین کو موسیٰ ندی کے متاثرین سے ملاقات کے لیے جانے سے روک دیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بعض موقع پرست لوگ کانگریس قائدین کو مشتعل کرنے کوشش کررہے ہیں۔

سریدھر بابو نے فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) میں مکانات کی تعمیر اور انھیں فروخت کرنے والے بلڈرس کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد موسیٰ ندی کو بچانا ہے۔

a3w
a3w