حیدرآباد

”ہم بی جے پی کی مخالف جماعتوں کے ساتھ جدوجہدکیلئے تیار“: ٹی ویرابھدرم

حیدرآباد: سی پی ایم تلنگانہ کے سکریٹری ٹی ویرابھدرم نے کہا کہ سی پی ایم مرکز میں مودی حکومت کی اختیار کردہ مخالف عوام پالیسیوں کاخاتمہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کا مقصد رکھتی ہے۔

بی جے پی کی جنونی سیاست،عوامی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کے لیے لڑنے کے عزم کے ساتھ سی پی ایم کے زیراہتمام جناچیتنیہ یاترا نلگنڈہ ضلع پہنچی۔

اس موقع پر کلکٹریٹ سے امبیڈکر اسکوائر تک بائیک ریلی نکالی گئی۔ ویرابھدرم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بی جے پی کے خلاف اور اس پارٹی کو شکست دینے کے لیے بی آر ایس کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھی بی آر ایس کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم بی جے پی کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کے ساتھ جدوجہد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت عوامی دولت کو کارپوریٹ طاقتوں کے ذریعہ لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹیاں مودی کا تختہ الٹنے کے مقصد سے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے زراعت کو تباہ کرنے پر بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین اس کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے والی بی جے پی کی تلنگانہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ذریعہ
یواین آئی