ایشیاء

ہم غزہ میں امن فورس بھیجنے کیلئے تیار ہیں: صدر ملائیشیا

وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے ،فلسطین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کو اور جنوبی ایشیائی ممالک کی یونین آسیان کے دائرے میں پہلے سے موجود علاقائی تعاون کو مزید وسیع کرنے کے موضوع پر بھی بات چیت کی ہے۔

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم، فائر بندی کی یقین دہانی کے لئے، غزّہ میں امن فورس بھیجنے پر تیار ہیں۔ انور نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں انڈونیشیا کے نو منتخب صدر’ پرابووو سبیانٹو’ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے سبیانٹو کے ساتھ فلسطین پر حملوں کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طلب کی صورت میں ہم انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کر کے غزّہ میں امن فورس بھیجنے پر تیار ہیں۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے ،فلسطین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کو اور جنوبی ایشیائی ممالک کی یونین آسیان کے دائرے میں پہلے سے موجود علاقائی تعاون کو مزید وسیع کرنے کے موضوع پر بھی بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے نو منتخب صدر’ پرابوو سبیانٹو’ اکتوبر میں اپنے فرائض منصبی کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے ماہِ جون کے آغاز میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم، فائر بندی کی یقین دہانی کے لئے، غزّہ میں امن فورس بھیجنے پر تیار ہیں۔