حیدرآباد

چیف منسٹر، پرشانت کشور کے مشوروں پر عمل پیرا: ریونت ریڈی

ضلع جگتیال کے متیم پیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر ای ڈی کی جانب سے کویتا کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کے سی آر اپنے حامیوں کے ہمراہ سڑکوں پر آجائیں گے اور بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کریں گے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کے مشوروں کے مطابق کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

آج اپنی پیدل یاترا کے تحت ضلع جگتیال کے متیم پیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ای ڈی کی جانب سے کویتا کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کے سی آر اپنے حامیوں کے ہمراہ سڑکوں پر آجائیں گے اور بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کریں گے۔

 یہ کے سی آر کو پرشانت کشور کی جانب سے بتایاگیا حربہ ہے تاکہ کویتا کے حق میں زیادہ سے زیادہ ہمدردی حاصل کی جاسکے۔ کویتا کے مسئلہ پر بی جے پی اور بی آ رایس کو ایک دوسرے کے خلاف ڈرامہ بازی کرنے کا الزام لگایا۔

 ریونت ریڈی نے کہا کہ اگرای ڈی چاہئے تو صرف ایک گھنٹہ میں کویتا کو گرفتار کرسکتی ہے۔ انہوں نے ای ڈی سے اپیل کی کہ وہ سیاسی دباؤ میں آئے بغیر دہلی شراب اسکام کی آزادانہ تحقیقات کرے۔