تلنگانہ

حیدرآباد میں موسم میں تبدیلی شروع،سردیوں میں کمی

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں موسم میں تبدیلی شروع ہوگئی ہے۔ چند دن قبل تک بھی سردی کی شدید لہر جاری تھی لیکن اب آہستہ آہستہ سردیاں کم ہونے لگی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں موسم میں تبدیلی شروع ہوگئی ہے۔ چند دن قبل تک بھی سردی کی شدید لہر جاری تھی لیکن اب آہستہ آہستہ سردیاں کم ہونے لگی ہیں۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

سردی کا اثرضرورہے لیکن رات کے وقت سردی کی اتنی شدت برقرارنہیں رہی اوردن کے وقت بھی دھوپ میں ہلکی سی شدت دیکھی جارہی ہے۔

شہرحیدرآباد کے مونڈامارکٹ میں گذشتہ روز اقل ترین درجہ حرارت36.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے، اسی طرح سرورنگرمیں اقل ترین درجہ حرارت36.3ڈگری، بالانگر میں 35.9ڈگری، بیگم پیٹ میں 35.2ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا ہے۔

جبکہ تلنگانہ کے دوسرے اضلاع میں بھی درجہ حرات میں بہتری آئی ہے پہلے کی بہ نسبت سردی کا اثرکم ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔