طوفان مونتھا کے بعد حیدرآباد میں موسم معمول پر
ہفتہ کے دوران ہوا میں نمی کی مقدار صبح کے وقت 80 فیصد سے کم ہو کر شام تک تقریباً 50 فیصد رہ جائے گی۔ یہ حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ طوفان کے گزرنے کے بعد حیدرآباد کا موسم مزید مستحکم ہو جائے گا۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں بارش کا زور آہستہ آہستہ کم ہوگیا ہے کیونکہ سمندری طوفان ”مونتھا“ کمزور پڑتے ہوئے تلنگانہ سے دور ہوگیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا ہے کہ شہر کے لئے کوئی نیا موسمی انتباہ جاری نہیں کیا گیا جس سے معمولات زندگی بتدریج بحال ہو گئے ہیں۔
یہ طوفان منگل کی شام آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا تھا، جس کے باعث اے پی اورتلنگانہ کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام اور شدید پانی جمع ہونے کے واقعات پیش آئے۔
محکمہ موسمیات نے یکم تا 6 نومبر تک حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا، جب کہ رات کے وقت یہ 21 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔