حیدرآباد

حیدرآباد میں موسم اچانک تبدیل، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش (ویڈیو)

شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر حکومت نے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حیدرآباد میں تیز بارش کا ا مکان ہے۔ حیدرآباد میں صبح سے گرمی کی شدت برقرارتھی لیکن شہر کا موسم دوپہر ایک بجے سے تبدیل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

دوپہر ایک دوبجے کے قریب آسمان پر بادل چھاگئے اور اچانک کچھ دیر کیلئے تیز بارش ہوئی۔ شہر میں کہیں کہیں مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ تاہم محکمہ موسمیات نے انتباہ  دیا ہے کہ جمعرات کی شام شدید بارش کا امکان ہے۔

شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر حکومت نے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

شہر کئی علاقوں کرمان گھاٹ، چمپا پیٹ، ایل بی نگر،ناگول، دلسکھ نگر، فلک نما، تاڑبن، سعید آباد، سنتوش نگر اور ملک پیٹ میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ہونے والی بارش سے کچھ ہی دیر میں پورے شہر میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ نہ صرف حیدرآباد میں بلکہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دو گھنٹوں میں متعلقہ اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔