حیدرآباد

الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن

مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن و خطیب جامع مسجد محبوبیہ نگرانی کریں گے۔ حافظ محمد احمد حسین نائب خطیب مسجد محبوبیہ کی قرأت و نعت سے درس کا آغاز ہوگا۔

حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ ریاست نگر مارکٹ میں ہفتہ واری سلسلہ وار درس قرآن کی 117 ویں نشست اتوار 4 اگست 2024ء کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نظامی نقشبندی قادری چشتی، امام مسجد محبوبیہ و خطیب رضیہ مسجد ملک پیٹ درس دیں گے۔

 مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن و خطیب جامع مسجد محبوبیہ نگرانی کریں گے۔

حافظ محمد احمد حسین نائب خطیب مسجد محبوبیہ کی قرأت و نعت سے درس کا آغاز ہوگا۔

عہدہ داران فاؤنڈیشن اور ذمہ داران جامع مسجد محبوبیہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی گزارش کی ہے۔

a3w
a3w