شمالی بھارت

”میرا صرف ایک ہی خواب ہے“: نتیش کمار

تلنگانہ میں اپوزیشن کی شاندار ریالی کے ایک دن بعد چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے جس کا ان کی ذات سے کوئی تعلق نہیں۔

پٹنہ: تلنگانہ میں اپوزیشن کی شاندار ریالی کے ایک دن بعد چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے جس کا ان کی ذات سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ خبریں
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
نتیش کمار حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔ جنتادل یو کی وضاحت
لالوپرساد یادوکی بیٹی کے نتیش کمار کے خلاف توہین آمیز پوسٹس

نتیش کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں یہ کہتا رہتا ہوں کہ میں اپنے لئے کچھ نہیں چاہتا۔ میرا صرف ایک ہی خواب ہے کہ اپوزیشن قائدین کو متحد ہوکر آگے بڑھتا دیکھوں۔ اس کی وجہ سے سارے ملک کو فائدہ ہوگا۔ وہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے مشن پر جانے کے منصوبہ سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔

اہم اپوزیشن قائدین نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی دعوت پر کھمم میں ایک مشترکہ ریالی سے خطاب کیا تھا جس کے ایک دن بعد چیف منسٹر بہار نے یہ تبصرہ کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو‘ عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال اور بایاں بازو محاذ قائدین پی وجین اور ڈی راجہ نے ریالی میں شرکت کی۔

کانگریس نے جو راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے آخری مرحلہ پر توجہ دے رہی ہے‘ اس جلسہ سے غائب تھی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ 2024کے عام انتخابات سے قبل غیرکانگریسی اپوزیشن محاذ کی سمت یہ پہلا بڑا قدم ہے۔ اپوزیشن قائدین نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر کڑی تنقید کی ہے۔

یہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی پارٹی کے قومی موقف حاصل کرنے کے بعد پہلا بڑا جلسہ عام تھا۔ کئی افراد انہیں وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار تصور کرتے ہیں۔ نتیش کمار کے بارے میں بھی یہی خیال ہے حالانکہ وہ زور دے کر کہتے رہے ہیں کہ وہ اس عہدہ کے دعویدار نہیں ہیں۔

کے چندرشیکھر راؤ نے اس جلسہ میں وزیراعظم نریندرمودی کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے الیکشن کے بعد وہ (مودی) گھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں راست طورپر کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم نریندرمودی جی آپ کی پالیسی نجکاری ہے جبکہ ہماری پالیسی قومیانہ ہے۔

سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے وزیراعظم کے اس تبصرہ کا حوالہ دیا کہ 2024کے الیکشن کے لئے صرف 399 دن باقی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے دنوں کی اُلٹی گنتی شروع کردی ہے اور میں یہ کہوں گا کہ موجودہ میعاد مکمل کرنے کے بعد وہ مزید ایک دن بھی اقتدار پر نہیں رہے گی۔