دہلی

وزیراعظم اور وزیرفینانس کیا چھپارہے ہیں؟:جئے رام رمیش

جئے رام رمیش نے یہ بھی کہا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک پہلے ہی معاشی مندی کا سامنا کررہے ہیں۔ جئے رام رمیش نے ٹویٹر پر کہا کہ مرکزی وزیر نے پونے میں جی 20 اجلاس میں یہ بات کہی۔ وزیراعظم اور وزیر فینانس‘ ملک سے کیا چھپارہے ہیں؟۔

نئی دہلی: کانگریس قائد جئے رام رمیش نے منگل کے دن سوال کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر فینانس نرملا سیتارمن ملک سے کیا چھپارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

 انہوں نے مرکزی وزیر نارائن رانے کے ریمارکس کے بعد یہ بات کہی جن سے اشارہ ملا تھا کہ ہندوستان کو جون کے بعد معاشی مندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مملکتی وزیر ایم ایس ایم ای نارائن رانے نے پیر کے دن پونے میں کہا تھا کہ ہندوستان کو اگر معاشی مندی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ جون کے بعد ہی ہوگا لیکن مرکز ایسی صورتِ حال کو ٹالنے کی پوری کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک پہلے ہی معاشی مندی کا سامنا کررہے ہیں۔ جئے رام رمیش نے ٹویٹر پر کہا کہ مرکزی وزیر نے پونے میں جی 20  اجلاس میں یہ بات کہی۔ وزیراعظم اور وزیر فینانس‘ ملک سے کیا چھپارہے ہیں؟۔

نارائن رانے نے اخباری نمائندوں سے کہا تھا کہ میں چونکہ کابینہ میں ہوں‘ کچھ جانکاری ہمیں رہتی ہے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ بڑے ممالک میں معاشی مندی جاری ہے اور یہ حقیقت ہے۔ ہندوستان میں ایسا نہ ہو (جو جون کے بعد متوقع ہے) مرکز کوشش کررہا ہے کہ ملک کے عوام پر معاشی مندی کا اثر نہ ہو۔