امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

کہاں ہے انسانیت؟ امریکی رکن کانگریس الہان عمر جوبائیڈن پر برس پڑیں (ویڈیو)

الہان عمر نے کہا کہ ’’کہاں ہے انسانیت ؟ یہ کیسا ظلم ہے؟ امریکہ نے ایک سال میں افغانستان میں اتنی بمباری نہیں کی جتنی اسرائیل نے دس دن میں غزہ میں کی، صدر بائیڈن کو کیسے غزہ میں مظالم نظر نہیں آرہے ۔

واشنگٹن: غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت، بمباری اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر امریکی رکن کانگریس الہان عمر صدربائیڈن پر برس پڑیں۔ امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے اپنی ایک رکن رچی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جہاں انہوں کہا کہ آپ لوگوں کو اور غزہ سے کتنی لاشیں چاہیں، ہزار، دوہزار ، کتنی، کیا اتنے فلسطینیوں کی لاشیں آپ کو خوش کرنے کے لیے کم ہے؟۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کو ہرانے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور قوم کی خدمت کروں گی : کملا ہیرس
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
عوام میں کے سی آر کی عزت ہنوز برقرار: کے ٹی آر
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد

الہان عمر نے کہا کہ اگر غزہ کے تمام لوگ چلے جائیں تو کیا آپ کو خوشی ہوگی؟ کیا ان کی موت سے آپ فخر کرتے ہیں؟ صحافی سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا کہ شاید یہی وہ سوال ہے جو آپ کو رچی سے پوچھنا چاہیے، وہ مزید کتنی فلسطینی زندگیوں سے راضی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ’’کہاں ہے انسانیت ؟ یہ کیسا ظلم ہے؟ امریکہ نے ایک سال میں افغانستان میں اتنی بمباری نہیں کی جتنی اسرائیل نے دس دن میں غزہ میں کی، صدر بائیڈن کو کیسے غزہ میں مظالم نظر نہیں آرہے ۔