جرائم و حادثات

مندر میں درشن کے بعد واپسی کے دوران آٹو پل سے گرگیا۔4افرادہلاک

بھدراچلم مندر میں درشن کے بعد واپسی کے دوران تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: بھدراچلم مندر میں درشن کے بعد واپسی کے دوران تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

حادثہ کا مقام دلخراش منظرپیش کررہا تھا۔ اس حادثہ میں چار افرادہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ ضلع برگمپاڈو منڈل کے نواحی علاقہ میں کل شب آندھرا پردیش۔

تلنگانہ کی سرحد پر اُ س وقت پیش آیا جب ایک آٹو چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ آٹو پل سے نیچے گر گیا۔

اس حادثہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔حادثہ کے وقت آٹو میں 8افراد سوار تھے جن میں سے دو شدید زخمی ہوگئے۔

مہلوکین کا تعلق اے پی کے ایلورو ضلع کے تروملا دیوی پیٹ گاؤں سے ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اورزخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا۔