سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات کانسٹیبل کی مشتبہ موت
حکام نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ طبی معائنے اور میڈیکل رپورٹ کی وصولی کے بعد تصدیق کی جائے گی۔
ممبئی : ممبئی پولیس کا ایک 41 سالہ کانسٹیبل جو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا، مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے اسکی موت واقع ہوگئ ۔
متوفی کی شناخت کانسٹیبل گنیش رائیتے کے طور پر ہوئی ہے، جو ممبئی پولیس کے ایل اے 4 یونٹ سے منسلک تھا۔
پولیس کے مطابق جمعہ کے دن رائتے نے تقریباً شام۔چھ بجے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اچانک بے چینی کی شکایت کی۔ اسے فوری طور پر بھابھا اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ رائتے کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ طبی معائنے اور میڈیکل رپورٹ کی وصولی کے بعد تصدیق کی جائے گی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس میں شامل ہونے سے پہلے رائتے نے ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دی تھیں۔
انہیں اداکار سلمان خان کی باندرہ رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر حفاظتی انتظامات کے ایک حصے کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
آج صبح اسکی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ابتدائ رپورٹ میں موت کی وجہ حرکت قلب ہونا بتلائ گئ ہے