جرائم و حادثات
ٹرک ندی میں گرنے سے، پانچ لوگوں کی موت
بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع ٹیکم گڑھ میں منی ٹرک کے ندی میں گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع ٹیکم گڑھ میں منی ٹرک کے ندی میں گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔
وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج بتایا کہ حادثہ کل دیر رات پیش آیا۔
گوالیار کے کچھ لوگ منی ٹرک میں ٹیکم گڑھ کے جتارا علاقہ کی طرف جا رہے تھے۔
راستے میں گھوارہ ندی پر بنائے گئے ریمپ پر ٹرک کا پچھلا پہیہ پھسل کر ندی میں اتر گیا اور ٹرک ندی میں پلٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کا عملہ رات میں ہی راحت رسانی کے لیے موقع پر پہنچ گیا تھا۔
پانچ اموات کی اطلاع ملی ہے۔ باقی افراد سے بحفاظت نکل آئے ہیں۔
مرنے والوں میں ایک بزرگ خاتون، تقریباً 18 سال کا نوجوان اور باقی تین بچے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کام ابھی جاری ہے۔