سوشیل میڈیا

انسٹا گرام انفلوئنسر انامیکا بشنوئی کون تھی جسے اس کے شوہر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا؟  (ویڈیو)

راجستھان کی رہنے والی انامیکا بشنوئی کو اس کے شوہر مہی رام بشنوئی کی جانب سے گولی مار کر ہلاک کردینے کا چونکا دینے والا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا اور انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔

جئے پور: ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر انامیکا بشنوئی کو اس کے شوہر نے قریب سے سینہ اور پیٹ میں گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔ راجستھان کی رہنے والی انامیکا بشنوئی کو اس کے شوہر مہی رام بشنوئی کی جانب سے گولی مار کر ہلاک کردینے کا چونکا دینے والا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا اور انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

انامیکا کے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے جہاں وہ اپنے طرز زندگی، خاندان فیشن پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی تھی۔

وہ راجستھان کے پھلودی کی رہنے والی تھی جہاں وہ ایک کاسمیٹک اور لیڈیز وئیر کی دکان بھی چلاتی تھی۔ اسی دکان میں اس کے شوہر نے 27 فروری 2024 کو قریب سے فائرنگ کرکے اس کا قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق انامیکا اور مہی رام بشنوئی کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی تاہم ازدواجی تنازعات کی وجہ سے وہ گزشتہ پانچ سال سے الگ رہ رہے تھے۔

انامیکا نے مہی رام کے خلاف جہیز ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کرا رکھا تھا۔ مہی رام بیکانیر میں ایک میڈیکل شاپ چلاتا ہے۔ ان کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں 9 اور 12 سال بتائی جاتی ہیں۔ دونوں اپنے باپ کے ساتھ رہتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مہی رام مبینہ طور پر انامیکا کو طویل عرصے سے ہراساں کررہا تھا اور دھمکیاں بھی دیتے ہوئے اس سے رقم اور جائیداد کا مطالبہ کر رہا تھا۔

قتل کے دن مہی رام صبح 11 بجے کے قریب انامیکا کی دکان پہنچا اور اس سے بحث کرنے لگا۔ اس کے بعد اس نے قریبی رینج کا ایک پستول نکالا اور اس پر کئی گولیاں چلادیں۔ اس کے سینے اور پیٹ میں لگیں۔ انامیکا فرش پر گر گئی۔ گولیاں لگنے کے ساتھ ہی اس کے جسم سے بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ مہی رام موقع سے فرار ہو گیا۔

دکان کا عملہ اور گاہک انامیکا کی مدد کے لئے پہنچے اور اسے قریبی اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔

پولیس کو اطلاع دی گئی اور مہی رام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا جو ابھی تک مفرور ہے۔

انامیکا کے وحشیانہ قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مہی رام کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پرسکون انداز میں انامیکا کی دکان میں داخل ہوتا ہے اور اس سے بحث و تکرار کے بعد فائرنگ کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر انامیکا کے مداحوں اور فالوورس نے شدید غم و غصے کو اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انامیکا کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

کئی مشہور شخصیات اور سیاستدانوں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی اور مہی رام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راجستھان پولیس نے مہی رام کو پکڑنے اور جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو برآمد کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

وہ قتل کے پیچھے محرک اور اس جوڑے کے تعلقات کی تاریخ کی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔