بی سی مردم شماری سے گریز کیوں؟ مرکزی حکومت جواب دے: کے کویتا
بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے بی جے پی اور کانگریس پر ملک میں پسماندہ طبقات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ دونوں پارٹیاں آزادی کے بعد سے کبھی بھی بی سی طبقہ کے مفادات کے لیے کام نہیں کیا۔
حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے بی جے پی اور کانگریس پر ملک میں پسماندہ طبقات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ دونوں پارٹیاں آزادی کے بعد سے کبھی بھی بی سی طبقہ کے مفادات کے لیے کام نہیں کیا۔
کویتا نے بی آر ایس ایم پی وی روی چندر، سینئر لیڈرس پونالہ لکشمیا اور کاسانی گننیشور مدیراج، رکن اسمبلی گنیش گپتا اور اے جیون ریڈی کے ساتھ نظام آباد میں پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کو جواب دینا چاہئے کہ ملک میں بی سی طبقہ کی مردم شماری کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی بی سی آتما گوراما سبھا میٹنگ سے پہلے جو منگل کو حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد شدنی ہے، بی آر ایس ایم ایل سی نے مرکزی حکومت پر تنقید کی کہ ملک میں بیک لاگ پوسٹوں کو پر کیوں نہیں کیا جا رہا ہے اور او بی سی تحفظات کو صحیح طریقے سے نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا درحقیقت بی جے پی کو بی سی طبقات کے ساتھ کوئی لگاو نہیں ہے۔ وزیراعظم کو جواب دینا چاہئے کہ بی سی طبقات کی مردم شماری کیوں نہیں کرائی جا رہی ہے؟
کیوں او بی سی ریزرویشن بل پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بی جے پی حکومت نے مرکزمیں نیشنل بی سی کمیشن کو کمزور کر دیا ہے اور ملک بھر کے مختلف محکموں میں بی سی سے متعلق بیک لاگ پوسٹوں کو بھرتی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کویتا نے مزید کہا کے کانگریس پارٹی بھی بی سی طبقات کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس مسئلہ پر سوال اٹھائے بغیر ایک بیکار اپوزیشن پارٹی میں تبدیل ہوگئی۔ اسمبلی انتخابات میں اقتدار میں آنے کی صورت میں تلنگانہ بی جے پی یونٹ کے بی سی لیڈر کو چیف منسٹر بنانے کے وعدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ بی جے پی قائدین کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ ان کی پارٹی تلنگانہ میں برسراقتدار نہیں آئے گی اس لئے انہوں نے بی سی لیڈر کو چیف منسٹر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کویتا نے کہا پچھلے الیکشن میں بی جے پی نے 105 اسمبلی حلقوں میں ضمانت بچانے میں بھی ناکام رہی تھی۔ اس بار بھی ہر جگہ ضمانت ضبط ہو جانے کا امکان ہے ۔