سوشیل میڈیا

برطانوی وزیراعظم موسمیاتی اجلاس سے اچانک اٹھ کر کیوں چلے گئے؟

برطانوی وزیراعظم کے اسٹیج پر آنے کے چند منٹ بعد ان کا ایک معاون ان کے قریب آیا اور اس نے وزیراعظم رشی سوناک کے کان میں کچھ کہا تو وہ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور عقبی دروازے سے کانفرنس ہال سے باہر نکل گئے۔

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کل سہ پہر مصر کے شرم الشیخ میں منعقدہ موسمیاتی سربراہی اجلاس سے عجلت میں باہر نکل گئے جب ان کے معاون نے ان کے کان میں کچھ ایسی سرگوشی کی جس نے حاضرین اور میڈیا کے نمائندوں کو الجھن میں ڈال دیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک 3.7 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اگرچہ ٹویٹر پر کلپ نشر کرنے والے ڈسکلوز ڈاٹ ٹی وی اکاؤنٹ کے فالورز کی تعداد صرف ایک ملین ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے اسٹیج پر آنے کے چند منٹ بعد ان کا ایک معاون ان کے قریب آیا اور اس نے وزیراعظم رشی سوناک کے کان میں کچھ کہا تو وہ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور عقبی دروازے سے کانفرنس ہال سے باہر نکل گئے۔

کچھ دیر تک برطانوی حکومت کے کسی اہلکار کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس میں وزیراعظم کی ڈرامائی رخصتی کی وضاحت کی گئی ہو۔ تاہم سوناک بعد میں واپس آئے۔ وہ پرسکون لگ رہے تھے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔

بعد میں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اب بھی موسمیاتی تبدیلی کے فنڈ میں عطیہ دینے کے لئے پرعزم ہے اور 2025 تک وہ فنڈز کو 3 گنا تک کر دے گا۔