آندھراپردیش

وائی ایس آر کیٹیکچر یونیورسٹی کو منظوری کیوں نہیں ملی؟ شرمیلا کا سابق حکومت پر سوال

گزشتہ ایک ہفتہ سے یونیورسٹی کے طلبہ جو احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں، ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شرمیلا خود موقع پر پہنچیں۔ انہوں نے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ انصاف کا وعدہ کیا۔

حیدرآباد: اے پی کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے سابق حکومت سے سوال کیا کہ کڑپہ ضلع میں واقع ائی ایس آر آرکیٹیکچر یونیورسٹی کی "کونسل آف آرکیٹیکچر” سے منظوری کیوں حاصل نہیں کی گئی ۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


گزشتہ ایک ہفتہ سے یونیورسٹی کے طلبہ جو احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں، ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شرمیلا خود موقع پر پہنچیں۔ انہوں نے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ انصاف کا وعدہ کیا۔


شرمیلا نے کہا کہ پانچ سال تک طلبہ نے جو تعلیم حاصل کی، اسے غیر تسلیم شدہ قرار دینا انتہائی افسوسناک اور ناانصافی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔


انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مرکز سے مذاکرات کرے اور طلبہ کو درپیش مسئلہ کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔