بھارت

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے وشواس  کے ساتھ جائیں  گے: مودی

انہوں کہا کہ آج پارلیمنٹ کے 75 سال کے شاندار کام کاج ، کھٹی میٹھی یادوں، تجربات اور ملک کے لئے ہمارے سابقہ رہنماوں کے گرانقدر رول کو یاد کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم نے لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخی پرانی عمارت سے آج ہم رخصت ہو رہے ہیں۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے سترہویں لوک سبھا کے 13 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم نئے وشواس، نئے جوش اور نئی امنگ کے ساتھ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم ورنگل میں انتخابی مہم چلائیں گے

انہوں کہا کہ آج پارلیمنٹ کے 75 سال کے شاندار کام کاج ، کھٹی میٹھی یادوں، تجربات اور ملک کے لئے ہمارے سابقہ رہنماوں کے گرانقدر رول کو یاد کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم نے لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخی پرانی عمارت سے آج ہم رخصت ہو رہے ہیں۔

یہ ہمارے لئے انتہائی جذباتی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو بیشک غیرملکی حکمرانوں نے تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کی تعمیر میں محنت، پسینہ اور پیسہ ہمارے لوگوں کا لگا تھا۔ پارلیمنٹ میں 75 برس کے سفر میں ہمارے منتخب نمائندوں نے بڑی ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا، جس کی یہ عمارت گواہ رہی ہے۔

مودی نے کہا کہ ہم نئی عمارت میں جارہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت بھی ہماری نئی نسلوں کے لئے یادگار اور بدستور قابل ترغیب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کی روشنی میں نیا وشواس ، نیا آتم وشواس اور نئی امنگ کا پوری دنیا میں ہندوستان کی کامیابیوں کا ذکر ہو رہا ہے۔

مسٹر مودی نے چندریان 3 ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شاندار کامیابیوں پر نہ صرف ہندوستان کو فخر ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کامیابی پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں اور ہمارے سائنسدانوں کی محنت، لگن اور طاقت کا نتیجہ ہے، جس کے لئے ہمارے سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔

حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ جی ۔ 20 سمٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کے 140 کروڑ لوگوں کی کامیابی ہے، کسی ایک فرد یاا یک پارٹی کی نہیں۔ جی ۔ 20 کی شاندار کامیابی کی آج پوری دنیا میں سراہنا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جی ۔ 20 کی سربراہی ملنے کے بعد سے پورے ملک میں تقریباً 200 کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ ہندوستان کی سربراہی میں جنوبی افریقہ کو جی ۔ 20 کا رکن بنایا جانااور اتفاق رائے سے ڈکلیئریشن کو منظور کیا جانا ملک کے لئے قابل فخر بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سب کا ساتھ سب کا وشواش ‘‘ کے منتر نے پوری دنیاکو ہندوستان کے ساتھ جوڑنے میں مدد کی یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا ملک پوری دنیا میں ’’وشو متر‘‘ کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

مسٹر مودی نے اس کے ساتھ ہی آئندہ ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی پوری دنیا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل پی ۔ 20 سمٹ کے لئے حکومت کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی جمہوریت کی طاقت ہی ہے، جس نے ریلو ے پلیٹ فارم پر بچپن کی زندگی گزارنے والے بچے کو پارلیمنٹ تک پہنچادیا ہم نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد ابتدا میں پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد کم ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب دھیرے دھیرے ایوان میں خواتین کی نمائندگی بڑھ رہی ہے، جو ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی طاقت ہی جہاں ایک طرف آنجہانی اندرجیت گپتا نے 43 سال رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے علاقے کے عوم کی نمائندگی کی، وہیں مسٹر شفیق الرحمان برق 93 برس کی عمر میں آج بھی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مسٹر مودی نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات، سنگین بیماری یہاں تک کہ کووڈ کے دوران بھی اراکین پارلیمنٹ آکر کام کرتے رہے لیکن انہوں نے عوام کا کام رکنے نہیں دیا۔