شمال مشرق

اترکھنڈ میں 150 سال قدیم پٹواری پولیس سسٹم کی تبدیلی

نینی تال ہائی کورٹ نے حکومت ِ اترکھنڈ کی سرزنش کی تھی جس کے بعد اس نے تقریباً 150 سال پرانے ریونیو پولیس سسٹم کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح سیول پولیس سے بدل دینے کی تیاری شروع کردی۔

دہرہ دون: حکومت ِ اترکھنڈ نے ریاست میں قدیم ریونیو پولیس سسٹم کو ریگولر پولیس سسٹم کے ساتھ مرحلہ وار بدل دینے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

فی الحال اترکھنڈ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ریونیو پولیس سسٹم جو عام طورپر پٹواری پولیس کہلاتا ہے‘ کارکرد ہے۔

اس سسٹم کے تحت محکمہ مال گزاری کے عہدیدار پہاڑی اضلاع میں پولیس عہدیداروں کے طورپر بھی کام کرتے ہیں۔

ریونیو پولیس علاقوں میں 6 نئے پولیس اسٹیشن بنیں گے اور 20نئی پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی۔

انگریزوں کے دور میں مخصوص سماجی حالات اور جرائم کی برائے نام شرح کی وجہ سے یہاں مختلف قسم کا نظم ونسق قائم کیا گیا تھا۔ پولیس پٹواری سسٹم اس کا حصہ تھا۔

نینی تال ہائی کورٹ نے حکومت ِ اترکھنڈ کی سرزنش کی تھی جس کے بعد اس نے تقریباً 150 سال پرانے ریونیو پولیس سسٹم کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح سیول پولیس سے بدل دینے کی تیاری شروع کردی۔

a3w
a3w