شمالی بھارت

کیاممتا بنرجی بھی رام مندر کے افتتاح میں شرکت نہیں کریں گی؟

بائیں بازو پارٹیوں سے مطابقت میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی بھی ایودھیا22 /جنوری کو منعقد شدنی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے اجتناب کریں گی۔

حیدرآباد: بائیں بازو پارٹیوں سے مطابقت میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی بھی ایودھیا22 /جنوری کو منعقد شدنی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے اجتناب کریں گی۔

متعلقہ خبریں
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام

اگرچہ ان کے شرکت سے گریز سے متعلق کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے مگر ترنمول کانگریس کے قائدین نے اشارہ دیا ہے کہ مس بنرجی نہیں چاہتی کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اس مسئلہ پر بی جے پی کے سیاسی بیانیہ میں اس کا تعاون کیا جائے۔

ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ پر پارٹی کا مؤقف واضح ہے۔

وہ بھگوان رام کے نام کا غلط استعمال کرنے بی جے پی کی کوشش کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی بہت جلد اپنا مؤقف واضح کردے گی۔ ترنمول کانگریس کا مؤقف یہ ہے کہ ہم تمام مذاہب اور لارڈ رام کا احترام کرتے ہیں۔

ہم ان کی پوجا کرتے ہیں لیکن بی جے پی لارڈ رام کے نام کا استحصال کررہی ہے اور ہم اس کے خلاف ہیں۔پارٹی ترجمان نے ادعا کیا کہ بی جے پی عام لوگوں کے اہم معاشی مسائل سے توجہ ہٹانے کی بی جے پی کوشش کررہی ہے۔