حیدرآباد

اگلی اسمبلی میں بطور رکن نہیں رہوں گا: راجہ سنگھ

راجہ سنگھ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ سے اپیل کی کہ وہ ان کے حلقہ کے عوام کا خیال کریں۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا جاریہ مانسون سیشن کا آج آخری دن ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اتوار کے روز کہاکہ وہ اگلی تلنگانہ اسمبلی میں بطور رکن نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ اگلی اسمبلی میں کون رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج

 اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے یہ بات کہی۔متنازعہ رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ نے عجیب وغریب تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”گھروالے اور باہر والے دونوں نہیں چاہتے ہیں کہ وہ اگلی اسمبلی میں رہیں“مگر انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

 سنگھ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ سے اپیل کی کہ وہ ان کے حلقہ کے عوام کا خیال کریں۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا جاریہ مانسون سیشن کا آج آخری دن ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسمبلی الیکشن سے قبل یہ مقننہ کا آخری اجلاس ہوگا۔

 ریاست میں رواں سال کے اواخر میں الیکشن ہونے والے ہیں۔ گذشتہ سال بی جے پی نے راجہ سنگھ کو پارٹی سے معطل کردیا تھا۔ ان پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔

 گذشتہ ماہ راجہ سنگھ نے ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا کہ سنگھ، سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والے ہیں تاہم بعد میں راجہ سنگھ نے وضاحت کی کہ بی جے پی چھوڑ نے ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔