مشرق وسطیٰ

کیا غزہ میں رمضان میں بھی لڑائی جاری رہے گی؟ اسرائیلی وزیر کی وضاحت

اسرائیل کے وزیربینی گانتز نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالی اگر رہا نہ ہوئے تو غزہ پٹی میں لڑائی رمضان میں بھی جاری رہے گی۔

یروشلم۔: اسرائیل کے وزیربینی گانتز نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالی اگر رہا نہ ہوئے تو غزہ پٹی میں لڑائی رمضان میں بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
امریکی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کے دوران 500 افراد گرفتار
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی

انہوں نے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ یاتو یرغمالی واپس آئیں گے یا ہم لڑائی کو رفح تک بڑھادیں گے۔ رمضان کا آغاز 11 مارچ کے آس پاس متوقع ہے۔

اسرائیل‘ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں زمینی حملہ شروع کرنے سے قبل مصر اور دیگر ممالک سے ربط میں رہے گا اور رفح کے شہریوں کا تخلیہ کرائے گا۔

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی تک ایک دن کی تک لڑائی بندی نہیں ہوگی۔