دہلی

سرمائی پارلیمانی اجلاس، دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں متوقع

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ کرسمس سے پہلے ختم ہوسکتا ہے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ کرسمس سے پہلے ختم ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی

ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ3 دسمبر کو 5 ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی کے بعد یہ سیشن شروع ہوسکتا ہے۔

سیشن کے دوران 3 کلیدی بلوں پر غورو خوض کیا جائے گا جن کے ذریعہ تعزیرات ہند‘ ضابطہ فوجداری اور ایویڈنس ایکٹ کو تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

سرمائی اجلاس عموماً نومبر کے تیسرے ہفتہ میں شروع ہوتا ہے اور 25 دسمبر سے پہلے ختم ہوجاتا ہے۔ پارلیمنٹ میں زیرالتوا ایک اور کلیدی بل چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرس کے تقررات سے متعلق ہے۔