تلنگانہ

پولیس اسٹیشن میں خاتون کو ڈنڈے سے پولیس کا زدوکوب (ویڈیو وائرل)

یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے مٹ پلی پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق معمولی مسئلہ پر یہ جوڑاجھگڑے کے بعد پولیس سے رجوع ہوا۔

حیدرآباد: پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں جھگڑا کرتے ہوئے ایک دوسرے سے الجھ جانے والے جوڑے کو الگ کرنے کے لئے پولیس نے خاتون کو ڈنڈے سے زدوکوب کیا۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا

یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے مٹ پلی پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق معمولی مسئلہ پر یہ جوڑاجھگڑے کے بعد پولیس سے رجوع ہوا۔بعد ازاں پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ایک مرتبہ پھر اس جوڑے کا جھگڑا ہوا اوروہ ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

ان کو الگ کرنے کیلئے ایک ملازم پولیس نے خاتون کو لاٹھی سے ماراجبکہ دوسرے ملازم پولیس نے خاتون سے بدتمیزی کی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 شوہر اور بیوی کے رشتہ داروں نے مطالبہ ہے کہ خاتون کے ساتھ یہ حرکت کرنے والے دونوں پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

a3w
a3w