جرائم و حادثات
آر ٹی سی بس کی ٹکر‘ خاتون فوت
بنجارا ہلز علاقہ میں ایک نامعلوم خاتون آر ٹی سی بس کی ٹکر سے فوت ہوگئی۔

حیدرآباد: بنجارا ہلز علاقہ میں ایک نامعلوم خاتون آر ٹی سی بس کی ٹکر سے فوت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے بموجب 35 سالہ خاتون آج بنجارا ہلز علاقہ میں ایل وی پرشاد ہاسپٹل سے گزر رہی تھی کہ آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دے دی۔
اسے نازک حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ فوت ہوگئی۔ بنجارا ہلز پولیس نے لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ کو منتقل کردیا۔
پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔