سارن میں بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی موت
انجکشن لگتے ہی خاتون کی موت ہو گئی۔ خاتون کی موت کے بعد گھر والے ناراض ہوگئے اور ہنگامہ شروع کردیا۔
چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے بھگوان بازار تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد ایک پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ضلع کے مفصل تھانہ کے تحت مالا گاؤں کے رہنے والے دیپک کمار چودھری کی بیوی شکنتلا دیوی (26) کو اس وقت ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے جب اسے لیبر پینس ہورہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون نے بچے کو جنم دیا جس کے بعد وہاں موجود ڈاکٹر نے اسے انجکشن لگا دیا۔
انجکشن لگتے ہی خاتون کی موت ہو گئی۔ خاتون کی موت کے بعد گھر والے ناراض ہوگئے اور ہنگامہ شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل گھر والوں کو سمجھانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھجوا دیا گیا۔
پولیس اس معاملے میں خاندان کے افرادسے ملی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔