حیدرآباد

ریفرجریٹر کھولتے وقت بجلی کا جھٹکہ لگنے سے خاتون ہلاک، حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

لاونیا نے جیسے ہی گھر میں ریفرجریٹر کا دروازہ کھولا، اچانک زور دار جھٹکے کے ساتھ بجلی کا جھٹکہ لگا اور وہ زور سے چیخ پڑی۔ اس کی بیٹی نے بچانے کی بہت کوشش کی، لیکن ناکام رہی۔ بعد ازاں مقامی افراد کی مدد سے لاونیا کو فوری طور پر حیدرآباد کے ایک قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ریفرجریٹر کا دروازہ کھولنے کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ اس واقعہ کی تصدیق سب انسپکٹر کشور نے کی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تفصیلات کے مطابق، خاتون کی شناخت لاونیا (عمر 40 سال) کے طور پر ہوئی ہے ۔ ان کے شوہر کا انتقال دس برس قبل ہو چکا تھا اور وہ گھروں میں کام کرتے ہوئے اپنی تین بیٹیوں کی پرورش کر رہی تھی۔

اس کی بڑی بیٹی کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی، جو حالیہ دنوں میں اپنے میکے آئی ہوئی تھی کیونکہ اس کے یہاں ایک بچہ کی پیدایش ہویی تھی ۔

لاونیا نے جیسے ہی گھر میں ریفرجریٹر کا دروازہ کھولا، اچانک زور دار جھٹکے کے ساتھ بجلی کا جھٹکہ لگا اور وہ زور سے چیخ پڑی۔ اس کی بیٹی نے بچانے کی بہت کوشش کی، لیکن ناکام رہی۔ بعد ازاں مقامی افراد کی مدد سے لاونیا کو فوری طور پر حیدرآباد کے ایک قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ابتدائی جانچ کے مطابق، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گھر میں ارتھنگ کی مناسب سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہو سکتا ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔