آن لائن دھوکہ دہی کی شکار خاتون 10لاکھ روپئے سے محروم
خاتون کے مطابق جولائی 2021 میں اسے واٹس ایپ پر بین ا لاقوامی کرنسی تجارت کے تعلق سے پیغام وصول ہوا اور خود کو سرمایہ کاری کمپنی کا منیجر ظاہر کرنے والے ملزم نے ان سے رابطہ کیا۔
تھانے: بیرونی کرنسی کی تجارت میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر ایک شخص نے 57سالہ خاتون کو 10 لاکھ روپیوں کا دھوکہ دے دیا۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے چہارشنبہ کو آئی ٹی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔ امبرناتھ پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے یہ بات کہی۔
خاتون کے مطابق جولائی 2021 میں اسے واٹس ایپ پر بین ا لاقوامی کرنسی تجارت کے تعلق سے پیغام وصول ہوا اور خود کو سرمایہ کاری کمپنی کا منیجر ظاہر کرنے والے ملزم نے ان سے رابطہ کیا۔ ملزم نے انہیں بین الاقوامی کرنسی تجارت میں اچھے منافع کا جھانسہ دیا جس کے بعد انہوں نے جولائی اور نومبر2021 کے درمیان10.49 لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔
ملزم نے خاتون کو کمپنی کا ایپ فراہم کیا تھا جہاں وہ اپنی سرمایہ کاری کو ڈالرس کی شکل میں دیکھ سکتی اور چھوٹی رقم نکال سکتی تھیں۔تاہم کچھ عرصہ بعد اسے رقم ملنا بند ہوگئی۔
ملزم نے اس کے پیغامات کا جواب نہیں دیا جس کے بعد خاتون کو فوری دھوکہ دہی کا احساس ہوگیا۔ اس کمپنی کا بھی وجود نہیں تھا جس میں ملزم نے کام کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔“