کھیل

ایڈین مارکرم‘ سن رائیزرس حیدرآباد کے کپتان ہوسکتے ہیں

قیاس کیاجا رہا ہے کہ مارکرم کو انڈین پریمیر لیگ میں بھی حیدرآباد کی ٹیم کی کمان سنبھالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کی کپتانی کی دوڑ میں ہندوستانی ٹیم کے سوئنگ کنگ بھونیشور کمار کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے۔

حیدرآباد: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کیلئے نیلامی کی گئی ہے۔ اس نیلامی میں سب سے بڑے پرس کے ساتھ اترنے والی سن رائزرس حیدرآباد اپنی ٹیم کیلئے نئے کپتان کی تلاش میں تھی۔

 رپورٹس کے مطابق سن رائزرز کی یہ تلاش مکمل ہوگئی ہے اور انڈین پریمیر لیگ کے اگلے سیزن میں یہ فرنچائز ٹیم کی کمان تجربہ کار جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کو سونپ سکتی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے خود اس کا اشارہ دیا ہے۔

 درحقیقت جنوبی افریقہ ٹی 20 لیگ میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تجربہ کار افریقی اسٹار کھلاڑی ایڈن مارکرم کو اپنا کپتان بتایا ہے اور لکھاہے کہ کپتان مارکرم شو جلد آرہا ہے۔

اب اس پوسٹ کے بعد یہ قیاس کیاجا رہا ہے کہ مارکرم کو انڈین پریمیر لیگ میں بھی حیدرآباد کی ٹیم کی کمان سنبھالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کی کپتانی کی دوڑ میں ہندوستانی ٹیم کے سوئنگ کنگ بھونیشور کمار کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے۔

جنہوں نے کئی مواقع پر ٹیم کی کمان سنبھالی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سن رائزرس حیدرآباد نے نیلامی میں مینک اگروال کو خرید لیاہے، وہ ٹیم کی کپتانی کرتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سن رائزرس حیدرآباد اس سال نیلامی میں سب سے زیادہ پرس کے ساتھ اتری تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انگلینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز ہیری بروک کو 13.25 کروڑ میں اور مینک اگروال کو 8.25 کروڑ میں خریدا۔

a3w
a3w