مذہب

خواتین کا محرم کے بغیر سفر

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عورت کا محرم کے بغیر تین دن سے زائد کا سفر کرنا درست نہیں ہے ، حضرت عبد اللہ ابن عمرؓ آپ ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں : لا تسافر المرأۃ ثلاثۃ ایام مع إلا ذی محرم (بخاری ، حدیث نمبر : ۱۰۸۶)

سوال:- رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عورت کا محرم کے بغیر تین دن سے زائد کا سفر کرنا درست نہیں ہے ، حضرت عبد اللہ ابن عمرؓ آپ ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں : لا تسافر المرأۃ ثلاثۃ ایام مع إلا ذی محرم (بخاری ، حدیث نمبر : ۱۰۸۶)

متعلقہ خبریں
گائے کے پیشاب سے علاج
ناپاکی کا دھبہ صاف نہ ہو
استقبالِ رمضان میں، نبی کریمؐ کا ایک جامع وعظ
فُضلات سے تیار شدہ گیس
اتحاد ملت ریاستی کانفرنس کا کل انعقاد، زعفرانی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہد کرنے مشتاق ملک کا اعلان

آج کل ہوائی جہاز کے ذریعہ تین دن کے اندر انسان دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک جاسکتا ہے ، تو کیا خواتین ایک ریاست سے دوسری ریاست اور ایک ملک سے دوسرے ملک محرم کے بغیر نہیں جاسکتیں ؟(ظفر احمد، حمایت نگر)

جواب:- تین دن سے مراد تین دن کی مسافت ہے ؛ چنانچہ حضرت عبد اللہ ابن عمرؓ کی دوسری روایت ہے :

أن تسافر مسیرۃ ثلاث لیال إلا ومعھا ذو محرم ۔ (مسلم شریف ، حدیث نمبر : ۱۳۳۸)

یعنی رسول اللہ ﷺ سے اور صحابہؓ کے عہد میں تین دنوں میں جو مسافت طے کی جاتی تھی،اس سے زیادہ کا سفر محرم کے بغیر جائز نہیں،

اس مسافت کا اندازہ موجودہ پیمائش سے محتاط قول کے مطابق ۸۱؍ کلومیٹر کیا گیا ہے ؛ اس لئے اتنی مسافت کا سفر بغیر محرم کے جائز نہیں۔

a3w
a3w