سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: شادی کی درخواست پر بوائے فرینڈ نے گرل فرینڈ کی پٹائی کردی

ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر گشت کرانے والوں کے خلاف بھی ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ اِس لڑکی اور شخص کے درمیان بات چیت کا ویڈیو بنایا جارہا تھا اور یہ لڑکی شادی کے بارے میں بات کررہی تھی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ریوا سے ایک 19 سالہ لڑکی کا پریشان کن ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ ایک شخص سے شادی کی درخواست کرتی ہوئی نظر آرہی ہے اور یہ شخص اسے مارپیٹ کررہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز پیش آیا تھا۔ ابتداء میں امن عامہ میں خلل ڈالنے پر ملزم کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن بعدازاں رہا کردیا گیا کیونکہ اسے دفعہ 151 کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا۔

 پی ٹی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لڑکی اس واقعہ کے بارے میں اطلاع دینے پولیس اسٹیشن آئی تھی لیکن اس نے کہا تھا کہ وہ شکایت درج نہیں کرائے گی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 323 اور دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔ ملزم ابھی تک مفرور ہے۔

https://twitter.com/Gurjarrrrr/status/1606579059848540161

 پولیس نے بتایا کہ ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر گشت کرانے والوں کے خلاف بھی ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ اِس لڑکی اور شخص کے درمیان بات چیت کا ویڈیو بنایا جارہا تھا اور یہ لڑکی شادی کے بارے میں بات کررہی تھی۔

اِس شخص نے ویڈیو بنانے والے سے کہا کہ وہ دو منٹ کیلئے رک جائے پھر اُس نے اپنا تھیلا اُتارا جسے وہ اٹھائے ہوئے تھا۔ اُس نے لڑکی کو تھپڑ رسید کیا اور اُس کا سر زمین سے ٹکرادیا۔ لڑکی زمین پر گرکر چیخی اور پھر اس شخص نے چہرہ پر لات ماری۔

 پھر اُس نے لڑکی کو کھینچ کر اٹھایا جبکہ اسے کھڑا ہونا بھی دشوار ہورہا تھا۔ ایس ڈی او پی نوین دوبے نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس ویڈیو میں موجود شخص ماؤگنج علاقہ کے دھیراگاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزم اور متاثرہ لڑکی کے آپس میں تعلقات تھے۔ شادی کے مسئلہ پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اِس شخص نے مارپیٹ کی۔

a3w
a3w