کرناٹک

وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کسی کو بلیک میل نہیں کروں گا: شیوکمار

بنگلورو: کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے نئی دہلی روانہ ہونے سے پہلے منگل کو کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے کسی کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھوںپیں گے اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کریں گے۔

بنگلورو: کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے نئی دہلی روانہ ہونے سے پہلے منگل کو کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے کسی کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھوںپیں گے اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کریں گے۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

مسٹر شیوکمار نے ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ”سیاست میں ہر چیز پر غور کرنا پڑتا ہے۔ جڑوں کے بغیر پھل نہیں ہوتا… ہمارا مشترکہ گھر ہے، ہم تعداد میں 135 ہیں۔ میں یہاں کسی کو تقسیم نہیں کرنا چاہتا۔

سونیا گاندھی ہماری آئیڈیل ہیں اور ہائی کمان وزیراعلیٰ کے چہرے کا فیصلہ کریں گے۔ اگر میں اہل ہوں تو وہ مجھے ذمہ داریاں دیں گے۔ وہ مجھے پسند کریں یا نہ کریں، میں پارٹی کا صدر اور ایک ذمہ دار شخص ہوں۔

میں پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپوں گا اورنہ ہی بلیک میل کروں گا کیونکہ میں غلط تاریخ رقم نہیں کرنا چاہتا۔”

مسٹر شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سب سے آگے ہیں۔ دونوں کی نظریں 2023 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اس باوقار عہدے پر جمی ہوئی ہیں۔

دونوں کے درمیان، مسٹر شیوکمار وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے آگے رہے ہیں کیونکہ مسٹر سدارامیا کی طرف سے زیادہ تعداد میں ایم ایل ایز کی حمایت کا دعویٰ کرنے کے بعد وہ پارٹی ہائی کمان کو سخت پیغامات بھیجتے رہے ہیں۔

اس کے برعکس مسٹر سدارامیا خاموش رہے اور صحافیوں سے بات چیت نہیں کی۔ وہ پیر کی شام ایک خصوصی پرواز سے دہلی پہنچے اور کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کی۔

مسٹر شیوکمار نے کل شام دہلی کے لیے ٹکٹ بک کرائے تھے لیکن اچانک صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے دورہ منسوخ کر دیا، جس سے قیاس آرائیوں کو ہواملی کہ پارٹی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

دریں اثنا، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس کی نگرانی کے لیے کرناٹک بھیجے گئے پارٹی کے مرکزی مبصرین نے اپنی رپورٹ پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کو سونپ دی ہے۔

وہ کرناٹک کی ذات پات کی سیاست کی باریکیوں کو جانتے ہوئے اگلے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرنے کے لیے گیند محترمہ گاندھی اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے کورٹ میں ڈال سکتے ہیں۔

غورطلب ہے کہ کانگریس 224 رکنی کرناٹک اسمبلی میں زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے۔ پارٹی نے 135 سیٹیں جیت کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو باہر کا راستہ دکھایا۔

بی جے پی، جو گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 104 سیٹوں کے ساتھ واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی، 2023 کے انتخابات میں ووٹروں کو راغب کرنے میں ناکام رہی۔

اس موقع پر پروفیسر عین الحسن نے مجوزہ قومی کانفرنس کا پوسٹر جاری کیا۔

اس قومی کانفرنس میں نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دیگر ریاستوں کے اردو صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔

ریاست تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے پرنٹ،الکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ اردو صحافیوں کو کانفرنس میں شرکت کے لیے 25 مئی سے پہلے آن لائن گوگل فارم داخل کرنا ہوگا۔

قومی کانفرنس میں شرکت یا پھر رجسٹریشن سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے فون نمبرس,9666306933 9885157378,9985937610 پر ربط کیا جا سکتا ہے۔