حیدرآباد

آوٹررنگ روڈ پر سائیکل ٹریک کا کام تیزی سے جاری

اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق و شہری ترقی تلنگانہ اروندکمار نے بذریعہ ٹوئیٹ دیتے ہوئے کہا کہ سائیکل ٹریک کے لئے سرسبزی وشادابی،لینڈ اسکیپنگ کا کام شروع ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی آوٹررنگ روڈ پر سائیکل ٹریک کے کام جاری ہیں۔اس بات کی اطلاع سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم پر سرگرم اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق و شہری ترقی تلنگانہ اروندکمار نے بذریعہ ٹوئیٹ دیتے ہوئے کہا کہ سائیکل ٹریک کے لئے سرسبزی وشادابی،لینڈ اسکیپنگ کا کام شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

سولار پینلنگ کے کام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور آئندہ دس دنوں میں کام شروع کردیئے جائیں گے۔اس کی تکمیل کے بعد یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سائیکل ٹریک ہوگا۔انہوں نے اس ٹوئیٹ کے سلسلہ میں وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کو ٹیگ بھی کیا۔