آندھراپردیش
اے پی: الی پیری۔تروملا کے درمیان ایک مرتبہ پھر تیندوا اورریچھ نظرآئے
آندھراپردیش کے الی پیری۔تروملا کے درمیان ایک مرتبہ پھر تیندوا اورریچھ نظرآئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے الی پیری۔تروملا کے درمیان ایک مرتبہ پھر تیندوا اورریچھ نظرآئے۔
ان کی نقل و حرکت محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گئے ٹریپ سی سی کیمروں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک ریچھ اور دو تیندوے دیکھے گئے۔ اتوار کی شام کو مندر کے قریب ایک ریچھ کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہاکہ وہ وقتاً فوقتاً جانوروں کی نقل و حرکت کا پتہ لگا رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایاجارہا ہے کہ واک وے پر درشن کیلئے آنے والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔