دنیا کی طویل ترین پرواز، قطر ایرویز نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
قطر کی سرکاری فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے اب تک کی سب سے طویل ترین پرواز کرکے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
دوحہ: قطر کی سرکاری فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے اب تک کی سب سے طویل ترین پرواز کرکے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
ترجمان قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ دوحہ سے نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ کسی بھی تجارتی فضائی کمپنی کی پرواز سے زیادہ ہے۔
کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 920 دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔
اس حوالے سے فضائی کمپنیوں کے امور سے متعلق ویب سائٹ "فلائٹ راڈار 24کے مطابق اس براہ راست پرواز کا دورانیہ 16 گھنٹے 2 منٹ ہے جب کہ اسی روٹ پر واپسی کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 30 منٹ پر محیط ہوگا۔قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے لیے 14534 کلو میٹر فاصلے کی پرواز کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل طویل ترین پرواز کا ریکارڈ "ایمریٹس فضائی کمپنی کے پاس تھا، کمپنی نے مارچ 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔